اداکارجنید خان ان خواتین کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں جن کو ان کے شوہر بری طرح سے مار پیٹ کرتے ہیں. جیند خان نے فیروز خان کے اپنی اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ اور تشدد کے ثبوت سامنے آنے کے بعد کہا ہےکہ میں جانتا ہوں کہ ہر سٹوری کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں. لیکن جو کسی تکلیف تشدد کے ثبوب سامنے آجائیں تو اس سے بہت ساری سچائی اور حقیقت بھی سامنے آجاتی ہے.اور جو سچائی ہوتی ہے وہ ہمیشہ ہی تلخ ہوتی ہے. افسوس کے ہماری سوسائٹی میں مردوں کا خواتین پر ہاتھ اٹھانے کا معاملہ غالب ہے. میں ان تمام عورتوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو
گھریلو تشدد کے خلاف اپنی آواز اٹھاتی ہیں، اور خود کے خلاف ہونے والے تشدد کے خلاف بولتی ہیں. ہم سب کو ایسی عورتوں کی آواز بننا چاہیے جن کے ساتھ مار پیٹ ہوتی ہے گھریلو تشدد ہوتا ہے ان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت چھین لی جاتی ہے. جنید خان کی اس سوشل میڈیا پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے اور جنید خان کی لکھی ایک ایک بات سے اتفاق کیا. یاد رہے کہ اداکار جنید خان کبھی بھی کنٹرووشل معلات میں نہیں پڑتے لیکن فیروز خان اور ان کی اہلیہ کا معاملہ ایسا ہے جنید جیسے خاموش طبع انسان بھی بول پڑے ہیں.








