جنید صحرائی شہید کے خون کا حساب لیں گے، حزب المجاھدین چیف کا اعلان
جنید صحرائی شہید کے خون کا حساب لیں گے، حزب المجاھدین چیف کا اعلان
باغی ٹی وی :حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ جنید صحرائی شہیدؒ اور طارق احمد شہیدؒ کی شہادت تکلیف دہ ۔۔۔ تاہم یہ ایک تاریخی اور عیاں حقیقت ہے کہ ان کے مقدس خون کا ہر قطرہ ہزاروں مجاہدین کو جنم دے گا۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین احمد نے حزب کمانڈ کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے شہید جنید صحرائی اور شہید طارق احمد کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی جدائی سے ہم کافی تکلیف محسوس کررہے ہیں لیکن یہ حقیقت اپنی جگہ اٹل ہے کہ اُن کے خون کا ہر قطرہ آزادی کشمیر اور اسلام کی سربلندی کیلئے راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
سید صلاح الدین نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ جنید صحرائی شہید جب 2018ء میں میدان عمل میں کود پڑے تو بھارتی حکمرانوں اور ان کے گماشتوں نے تحریک حریت جموں و کشمیرکے سربراہ اور معروف آزادی پسند رہنما اشرف صحرائی کو بیٹا میدان عمل سے واپس لانے کیلئے قائل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی لیکن اس مرد حر نے پائے حقارت سے ان کی ہر کوشش کو ٹھکرایا بھی اور برملا اس کا اعلان بھی کیا کہ حق کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔سید صلاح الدین نے کہا کہ قائد تحریک حریت سید علی گیلانی کے بعد اگر کسی پر قوم اور ملت کی نظر ہے تو وہ صحرائی صاحب پر ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل سے نوازے اور شہداء کے اس مقدس خون کے صدقے تحریک آزادی اپنی منزل سے ہمکنار ہوجائے۔اجلاس میں حزب نائب امیر سیف اللہ خالد اور تاج علی شاہ نے بھی خطاب کیا اوراس اس یقین کا اظہار کیا کہ تحریک آزادی اِن شاء اللہ کامیابی کے ساتھ حصول منزل تک جاری رہے گی۔اجلاس میں شہداء کی بلندی درجات اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دُعا بھی کی گئی۔
سلیم ہاشمی
ترجمان حزب المجاہدین