ڈرامہ سیریل بے باحی سے شہرت کی مزید بلندیوں کو چھونے والے اداکار جنید نیازی اے آر وائی کے رئیلٹی شو تماشا سیزن ٹو کا حصہ بنیں گے، اداکار نے نہ صرف کنفرم کردیا ہے بلکہ کہا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ ایکٹرز بہت نازک ہوتے ہیں ایسا کہنے والوں کو ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے بلکہ ایکٹرز بہت مضبوط ہوتے ہیں۔میں نے تماشا کا سیزن ون دیکھا ہے بہت جھگڑے بھی ہوتے ہیں ، میں تماشا سیزن 2 میں جا کر آزمانا چاہتا ہوں کہ میں کہاں سٹینڈ کرتا ہوں میرا ٹیمپرا منٹ کیسا ہے کتنا ، کیا کچھ برداشت کر سکتا ہوں.
انہوں نے کہا کہ ”تماشا سے پہلے بھی میں اے آر وائی کے ایک رئیلٹی شو میں حصہ لے چکا ہوں” اور میںبہت پرجوش ہوں کہ میں تماشا سیزن 2 کا حصہ بننے جا رہا ہوں، میںجانتا ہوں ہوں کہ گھر میںجا کر کام بھی کرنا پڑتا ہے ، مجھے بہت کام کرنا نہیں آتا لیکن میں تیار ہوں ، گھرمیں تمام کام کرنے کےلئے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کی محبت کا بہت شکر گزار ہوں ، جنہوں نے مجھے اتنی محبت دی ہے کہ آج میںایک اور اہم شو کا حصہ بننے جا رہا ہوں.