جنوبی آفریقہ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی دوسری کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی
باغی ٹی وی : پی سی بی کے مطابق دورۂ جنوبی افریقا کے نامزد اسکواڈ میں شام تمام ارکان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی ، اطمینا کی بات یہ ہے ک یہ رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔
ان کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کل لاہور میں کیا گیا تھا، وبائی بیماری کا خطرہ ٹل جانے کے بعد قومی اسکواڈ آج سے ٹریننگ شیڈول کے مطابق شروع کرے گا۔
میڈیا کو پی سی بی نے بتایا کہ اسکواڈ کے 35 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جو کہ منفی آئی ہے یہ ٹیسٹ جمعرات کو کیے گئے تھے جس کے لیے کھلاڑی لاہور پہنچے تھے .
خیال رہے کہ گزشتہ روزدورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کرونا ٹیسٹنگ شروع ہوئی تھی۔
نمائندہ ہم نیوز کے مطابق اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کرونا ٹیسٹنگ آج اپنے اپنے شہروں میں ہوئی اور پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھلاڑیوں کے ساتھ آفیشلز کی ٹیسٹنگ بھی ہوئی۔
18 مارچ کو تمام اسکواڈ کو لاہور رپورٹ کرنے پر دوسری ٹیسٹنگ کی جائے گی جبکہ قومی وائٹ بال اسکواڈ کی تیسری اور چوتھی ٹیسٹنگ 21 اور 24 مارچ کو لاہور میں ہو گی۔