سیشن کورٹ کی جونئیر کلرک کی قبر کشائی کر دی گئی

0
87

ساہیوال/سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ایکسیڈنٹ حادثہ معاملہ فروکہ کی رہائشی 25 سالہ شبانہ نصیر کی گزشتہ روز قبر کشائی کر دی گئی۔ سول جج سرگودہا کی عدالت میں چند روز قبل سرگودہا لاہور روڈ پر ایکسیڈنٹ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی شابانہ نصیر کے بھائی نے درخواست دائر کی تھی کہ میری بہن کو اس کے شوہر پرویز نے قتل کیا جس عدالت نے قتل کا پتہ لگانے کے لئے قبر کشائی کا حکم دیا۔ سول جج سرگودہاحسنات اسلم گوندل صاحب نے اپنی نگرانی میں سینئر ڈاکٹر کی ٹیم کے ہمراہ پولیس کی سخت سیکورٹی میں قبر کشائی کے بعد باڈی کے مختلف حصوں کو فرانزک رپورٹ کے لیئے بھیجوا دیاتاکہ پتہ چل سکے کے قتل کیا گیا ہے یا روڈ ایکسیڈنٹ ہے۔جاں بحق ہونے والی 25 سالہ شبانہ نصیر سیشن کورٹ سرگودہا میں بطور جونیئر کلرک کام کرتی تھی۔ لواحقین کی درخواست پر پولیس سیٹلائٹ ٹاؤن مصروف تفتیش ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر پرویز اپنی بیوی شبانہ نصیر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ شک کی بناء پر کاوائی کی گئی۔ پولیس سٹیلائٹ ٹاون سرگودہا کا کہنا ہے کہ ملزم پر قتل ثابت ہونے پر جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Leave a reply