جنوبی آفریقہ میں گرین شرٹس کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی
باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے پاکستانی اسکواڈ سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا جبکہ اس کی پہلی کورونا وائرس رپورٹ منفی آئی ہے .
قومی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن جنوبی افریقی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقا پہنچنے کے بعد پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی جس کی رپورٹ منفی آئی، اسکواڈ کے تمام 21 کھلاڑیوں اور 13 آفیشلز کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 2 اپریل کو ہوگا۔
ادھر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کی نئی رینکنگ جاری کی ہے، بھارت کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں فتح کے بعد انگلش ٹیم چالیس پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے اور اس نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کی نئی رینکنگ میں 19 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت صرف ایک پوائنٹ کی دوری کے باعث قومی ٹیم سے ایک نمبر پیچھے ہے۔