ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن ملک جمیل ظفر کی قیادت میں پاکپتن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ صدر پاکپتن پولیس نے علی بن سلطان چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار سردار علی کو بندوق 12 بور معہ کارتوس سمیت گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ احمد یار پولیس نے جمن شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار طالب حسین کو پسٹل 30 بور معہ 4 گولیاں سمیت گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے 75 ڈی سے شراب فروش نذیر احمد کو 15 لیٹر شراب سمیت گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ قبولہ پولیس نے سوہاوہ مل سے اونچی آواز میں فحش گانے چلانے والے ملزم فدا حسین کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔