اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان ایک دیانتدار ، محب وطن اور قابل جج سے محروم ہوگئی ، آج سپریم کور ٹ کے جسٹس عظمت سعید شیخ 65 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔

باغی ٹی وی کے مطابق آج اسلام آباد میں جسٹس عظمت سعید کے اعزاز میں الوادعی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سمیت سپریم کورٹ کے ججز اور بار عیدیدار شریک ہوئے،

سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید سپریم کورٹ میں ججز سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر تھے، وہ سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبر رہے،جسٹس شیخ عظمت سعید سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی سمیت دیگر کئی اہم فیصلے دے چکے ہیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ سے سپریم کورٹ ایک جج کی آسامی خالی ہوگئی، سپریم کورٹ میں خالی ہونے والی آسامی پر جج کی تعیناتی کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

Shares: