جنوں کاکوئی فسانہ تو ہاتھ آنےدو:میں رو پڑوں گابہانہ تو ہاتھ آنےدو:جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کاقومی صحت کارڈکو ٹُھڈا

0
83

اسلام آباد: جنوں کا کوئی فسانہ تو ہاتھ آنے دو : میں رو پڑوں گا بہانہ تو ہاتھ آنے دو :جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا قومی صحت کارڈ کو ٹُھڈا ا،طلاعات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینرز سے ٹکرانے کے بعد صحت کارڈز بینرز اتارنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیدل چلتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شاہراہ دستور پر بینر سے ٹکرا گئے، عدالت پہنچتے ہی انھوں نے بینرز ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

 

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شاہراہ دستور کےگرین بیلٹ پر منگل کی صبح پیدل سپریم کورٹ آ رہے تھے کہ فٹ پاتھ پر لگے بینر سے ٹکرا گئے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کبھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس طرف سے نہیں آئے ، آج کیوں انہوں نے جان بوجھ کر اس راستے کا انتخاب کیا جس پر قومی صحت کارڈز کے بینرز اور فلیکس آویزاں تھے

 

بعض صارفین نے کہا ہے کہ یہ بھی ایک راز کی بات ہےجو صرف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہی جانتے ہیں

 

سپریم کورٹ پہنچ کر انھوں نے اپنے اسٹاف کو صحت کارڈز بینرز اتارنے کا حکم دے دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بینرز اتارنے کی ہدایات کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے افسران تک پہنچا دی گئیں، جس پر انتظامیہ نے صحت کارڈ بینرز اور خاردار تاریں ہٹا دیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بینرز اور خاردار تار کی وجہ سے کوئی فٹ پاتھ پر بھی نہیں چل سکتا۔

Comments are closed.