جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کہیں نہیں جارہے:یہ کہانیاں کیوں‌ اورکون ڈیزائن کررہا ہے:جائزہ لےرہےہیں:سپریم کورٹ

اسلام آباد:جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کہیں نہیں جارہے:جائزہ لے رہے ہیں کہ یہ کہانیاں کیوں‌ اورکون ڈیزائن کررہا ہے:سپریم کورٹ کااعلامہ آگیا،اطلاعات کے مطابق سریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے ان خبروں کومسترد کردیا گیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسی اس ہفتے کے سپریم کورٹ کے کسی بینج میں شامل نہیں‌

سپریم کورٹ کی طرف سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ڈیلی دی نیوز” نے جوکہانی بیان کی ہے وہ من گھڑت اوربے بنیاد ہے ، ایسی کوئی بات نہیں کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو کسی بینج میں شامل نہیں‌کیا گیا

 

سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جب ایسی کوئی بات ہی نہیں توسپریم کورٹ کے بارے میں ایسی کہانیاں کیوں اورکون ڈیزائن کررہا ہے سب جائزہ لے رہے ہیں

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جس بینچ میں معزز جج کو شامل کیا گیا تھا اس کے دوسرے جج جسٹس منصورعلی شاہ علالت کی وجہ سے چھٹی پرچلے گئے اوراس کے بعد یہ بینچ خود بخود تحلیل ہوگیا ، جس کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی کو بینچ میں شامل کیا گیا اورجسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورجسٹس یحییٰ آفریدی پرمشتمل بینج وجود میں آگیا ہے

اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے عناصرکوپہلے تصدیق کرلینی چاہیے تھی

دوسری طرف معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ پچھلے کئی ماہ سے ایسی رپورٹنگ کی مانیٹرنگ کررہی ہے اورمناسب وقت پراپنا فیصلہ دے گی

Comments are closed.