وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے میں اربوں روپے غبن کی بات غلط ہے کیونکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کام کررہی ہےکراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) سے خطاب میں ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ سپرہائی وے بہتر کی گئی لیکن موٹر وے نہیں بنائی گئی، سپرہائی وے پر موٹر وے جیسے ٹول ٹیکس پر بھی اعتراض اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت نے بسوں کیلئے سبسڈی میں حصہ نہیں ڈالا۔ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ کے فور میں اربوں روپے غبن کی بات غلط ہے،کام ایف ڈبلیو او کررہی ہے جبکہ وفاق کے 1100 ارب پیکج سے تین نالوں پر کام ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئے منصوبے نہیں ہوتے لیکن دیگرعلاقوں کیلئے ہوتے ہیں، پی ٹی آئی والے مگر مچھ کے آنسوں بہاتے ہیں، پی ٹی آئی کے کراچی کے نمائندے یہ معاملہ نہیں اٹھاتے، شہر میں پشاور سے زائد پشتون اور کوئٹہ سے زیادہ بلوچ رہتے ہیں۔

کے فور میں اربوں روپے غبن کی بات غلط ہے، ناصر شاہ ،کونسی اورگنائزیشن سرگرم ہے؟
Shares:







