مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کو معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے کہا وسیم اختر کی نیت نظر نہیں آتی، سندھ حکومت نے وسیم اختر کو فنڈ دیئے ،مصطفیٰ کمال نے3مہینے میں رضاکارانہ طورپر کچرا صاف کرنے کی پیشکش کی،مصطفیٰ کمال کے اعلان پرمیئرکراچی نے لبیک کہا،سندھ حکومت نےکراچی کے مسائل کے لیے مصطفیٰ کمال کا ساتھ دیا،وسیم اختر نےحیرت انگیز طورپر اپنا حکم واپس لے لیا،کب تک یوٹرن کی سیاست ہوتی رہے گی ،مصطفیٰ کمال نے ثابت کردیا مسئلہ وسائل کا نہیں،وسیم اختر نےکہا مصطفیٰ کمال کو تمام مشینری دی جائےگی،کچرااٹھانا میئرکراچی وسیم اخترکا کام ہے ،

وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ علی زیدی کے اعلان پر بھی سندھ حکومت نے ساتھ دیا،علی زیدی کوئی جامع حکمت عملی لے کر آتے .علی زیدی نالوں سےکچرااٹھاکرپارکوں اور گرین بیلٹ میں پھینکتے رہے ،مائی کولاچی روڈ پر کچرانالوں سے نکال کرکے پی ٹی کمپاوَنڈ میں پھینکا جارہا ہے،علی زیدی سے بارہا کہاآپ کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہورہاہے،علی زیدی نے ایک باربھی ہماری بات پر توجہ نہ دی،علی زیدی کو وفاق سے کراچی کےلیے پیکج لانا چاہیےتھا،

ضلعی چیئرمین مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان، کراچی سے بھاگ گئے

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ خداراکراچی کےمسائل پرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں ،سندھ حکومت کےدروازے سب کےلیےکھلے ہیں،نیک نیتی سے کام کرنے والوں کا خیرمقدم کریں گے ،سندھ حکومت نے فیصل واوڈا کا خیرمقدم کیا،فیصل واوڈا جیسا کام دیگر وفاقی وزراکیوں نہیں کرسکتے؟

میئر کراچی نوٹفکیشن منسوخ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا

Shares: