ضلعی چیئرمین مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان، کراچی سے بھاگ گئے

0
25

ایم کیو ایم کےضلعی چیئرمینز مصطفی ٰکمال کو بریفنگ دینے یا نہ دینے پر پریشان ،اپنے موبائل فون بند کر دئیے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے ضلعی چیئرمین سابق سٹی ناظم اور پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان ہیں، کراچی ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی اچانک اسلام آباد روانہ ہو گئے ،ضلع شرقی، غربی اور کورنگی کے ضلعی چیئرمینز نے اپنے فون بند کردیئے ،

مصطفیٰ کمال آتے ہی چھا گئے، رات دو بجے افسران کو طلب کر لیا

کراچی سے کچرا صاف کرنے کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفیٰ کمال کی جانب سے بلایا گیا اجلاس کے ایم سی افسران کی عدم شرکت کے باعث نہ ہوسکا۔ میئر کراچی کی جانب سے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیے جانے کے بعد مصطفیٰ کمال نے رات گئے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں اجلاس طلب کیا تھا جس میں کے ایم سی افسران کو شرکت کی ہدایت کی گئی تھی تاہم افسران کی عدم شرکت پر اجلاس نہ ہوسکا اور مصطفیٰ کمال اسٹیڈیم سے واپس روانہ ہوگئے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کے ایم سی افسران کو بریفنگ کے لیے بلایا تھا مگر وہ نہیں آئے، افسران نے بتایا کہ میئر کراچی نے انہیں آنے سے منع کردیا، میئر کو بھی فون کیا انہوں نے فون نہیں اٹھایا، چاہتا تھا کہ اپنے باس کو پیشرفت سے آگاہ کرسکوں

میئر کراچی نوٹفکیشن منسوخ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے میئر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا، جس کے بعد وسیم اختر نے انہیں 90 روز کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میئر نے کراچی کی تمام دستیاب وسائل بھی مصطفی کمال کو دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مصطفی ٰکمال 90 دن کے اندر کراچی کا کچرااٹھا کر دکھائیں

کراچی کی صفائی، وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال میں جنگ چھڑ گئی، مصطفیٰ کمال پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے متعلقہ افسران سے کہیں کہ میری کال ریسیوکریں،آج ایم کیوایم ناکام ہوگئی،ایم کیوایم کے نمایندوں کا عہدوں پررہنےکاجوازنہیں ،میئرکراچی جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کریں گے ،مجھےلاجسٹک کی سہولیات دی جائیں تین مہینے میں کام کردوں گا،ایم کیوایم کے بلدیاتی نمایندے اب مجھے جوابدہ ہیں،جو میری کال کا جواب نہیں دے گا میں اس کے گھر چلا جاؤں گا،تمام کارکنان تیاریاں پکڑیں ، سب مل کر شہر صاف کرینگے ،سالڈویسٹ مینجمنٹ کےاختیارات یونین سطح تک جانےچاہییں

Leave a reply