کراچی کی صفائی، وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال میں جنگ چھڑ گئی، مصطفیٰ کمال پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات

0
66

کراچی کے صفائی کے حوالہ سے میئر کراچی اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال میں جنگ چھڑ گئی، مصطفیٰ کمال نے وسیم اختر کو نوے دن میں صفائی کا چیلنج دیا تو میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی ٰکمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کردیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے آج صبح میئر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا، جس کے بعد وسیم اختر نے انہیں 90 روز کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میئر نے کراچی کی تمام دستیاب وسائل بھی مصطفی کمال کو دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مصطفی ٰکمال 90 دن کے اندر کراچی کا کچرااٹھا کر دکھائیں۔


مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی وسیم اختر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے پریس کانفرنس کی اورکہا کہ دن رات کام کرنے والا آدمی ہوں،میں اپنی پوری صلاحیت سے کام کروں گا لیکن اگر کسی اور نے کام نہ کرنے دیا تو پھر یہ سب کراچی کی عوام کے سامنے ہو گا۔ اب میئر کراچی وسیم اختر میرے باس ہیں اور میں کے ایم سی کا باس ہوں ،مجھے کام کرنا بھی آتا ہے اور کام لینا بھی آتا ہے ،اب میں جن کا باس ہوں ان کو بھی جگاﺅں گا اور جو میرے باس ہیں انہیں بھی رات کو جگا کر رپورٹ کیا کروں گا ۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے متعلقہ افسران سے کہیں کہ میری کال ریسیوکریں،آج ایم کیوایم ناکام ہوگئی،ایم کیوایم کے نمایندوں کا عہدوں پررہنےکاجوازنہیں ،میئرکراچی جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کریں گے ،مجھےلاجسٹک کی سہولیات دی جائیں تین مہینے میں کام کردوں گا،ایم کیوایم کے بلدیاتی نمایندے اب مجھے جوابدہ ہیں،جو میری کال کا جواب نہیں دے گا میں اس کے گھر چلا جاؤں گا،تمام کارکنان تیاریاں پکڑیں ، سب مل کر شہر صاف کرینگے ،سالڈویسٹ مینجمنٹ کےاختیارات یونین سطح تک جانےچاہییں ،

وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کی جوابی پریس کانفرنس میں کہا کچرا اٹھانا کےایم سی کا اختیارہی نہیں ،صطفی کمال پرانے والے میئر نہیں رہے ،مصطفی کمال 35ڈمپرز اور دو لوڈرز کے ساتھ کراچی کا کچرا اٹھا کردکھا دیں میں ان کو مان جاﺅں گا ۔مصطفی کمال ابھی بھی اس وقت میں بیٹھے ہیں جب مشرف کی حکومت تھی ،عشرت العباد گورنر تھے اور سارے فنڈز تھے اور جتنے بھی بلدیاتی ادارے پیپلز پارٹی نے اپنی وزارت میں رکھے ہیں،وہ سب بھی ہمارے پاس تھے ۔ اب مصطفی کمال 35ڈمپرز اور دو لوڈرز کے ساتھ کراچی کا کچرا اٹھا کردکھا دیں میں ان کو مان جاﺅں گا ،مصطفی کمال میرے آفس آجائیں ، میں ان کو مشینری کی تفصیلات دیدوں گا ۔

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ نالےصاف کرنے کا اختیار توعلی زیدی کے پاس بھی نہیں تھا،مصطفیٰ کمال سے تعاون کریں گے،

Leave a reply