کے الیکٹرک نے تیز ہوا اور بارش کے دوران شہر میں بجلی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کو تیز ہوا کے ساتھ وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی اور تیز بارش کے سلسلے کے دوران کے الیکٹرک (کے ای) نے شہر اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا۔

کے الیکٹرک کی ٹیمیں بارش کے دوران کسی بھی صورتحال کے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد و تیار رہیں۔ مجموعی طور پر 1900 سے زائد فیڈرز پر مشتمل کے ای کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں زیادہ تر بحال رہے اور شہر بھرکو بجلی کی مستحکم اور قابل اعتماد فراہمی یقینی بنائی گئی۔ جن علاقوں میں بجلی چوری اور کنڈوں کا استعمال عام ہے، وہاں چند فیڈرز کو اُن علاقوں میں موجود خطرات کے تناظر میں احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کیا گیا تھا، جہاں کے- الیکٹرک کی مقامی ٹیموں کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

کے الیکٹرک ترجمان اور ڈائریکٹر کمیونی کیشنز عمران رانانے کہا کہ منگل کو دن کے اوقات میں کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کے دوران کے الیکٹرک نے شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا۔ چند علاقوں میں جہاں کنڈے، ٹی وی، انٹرنیٹ کے کیبلز وغیرہ کی بہتات ہے اور بجلی کے انفرا اسٹرکچر سے تعمیرات کا محفوظ فاصلہ نہیں ہے، وہاں احتیاطی تدابیر کے تحت بجلی کی فراہمی کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ تاہم مقامی ٹیموں کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد اُن علاقوں کی بجلی بتدریج بحال کردی گئی۔

ترجمان کے۔الیکٹرک نے مزید کہا کہ صارفین کی سہولت کیلئے کے الیکٹرک کے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119، کے ای لائیو اَیپ، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم 24/7 فعال رہے۔ انہوں نےصارفین کو کسی بھی قسم کی معاونت کیلئے ان چینلز کے استعمال کا مشورہ بھی دیا۔

Comments are closed.