کے الیکٹرک کا قبلہ درست کرنے کا وقت آچکا ہے، پی ٹی آئی کراچی
باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کا کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف تیسرے روز بھی دھرنہ جاری دھرنے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک لاک ڈاؤن کے دوران بھی عوام کے معاشی قتل عام سے باز نہیں آیا بارشوں کے دوران جانوں کے نقصان کے کیس کے الیکٹرک کے خلاف درج کیا جائیگا اعلانیہ و غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ وزیراعظم نے گورنر سندہ کو اسلام آباد میں وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے اپزیشن لیڈرکو بھی بلایا ہے کل وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ کے الیکٹرک کا کرنا کیاہے آصف زرداری موجودہ انتظامیہ کے حوالے کرنے کے ذمہ دارہیں تاروں کو بھی تبدیل کیا گیاپھربھی بجلی بہترنہیں ہوئی سوفیصد رکوریز والےکلفٹن ڈفینس میں بھی لوڈ شیڈنگ ہے وزیربجلی پانی اورنیپرامداخلت کریں کراچی آئیں اس وقت تو کلاسزبھی آن لائن ہیں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باوجود اووربلنگ ظلم کی انتہاء ہے کورونا وائرس کے پیش نظر دھرنے میں کارکنان کی تعداد دیادہ نہیں ہے لیکن اگر کے الیکٹرک نے اپنی ہٹ دھرمی ختم نہ کی تو کارکنان کی تعداد میں مزیداضافہ ہوسکتا ہے خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہم نے پہلے مطالبہ کیا ہے کہ دیگرپاورکمپنیزکو بھی پاورسپلائی کی اجازت دی جائےدودن میں جوتین لوگ مرے ہیں ان کے لواحقین کا کیا ہوگا اگر عوام کو انصاف نہیں ملے گا تو احتجاج جاری رکھیں گے اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا کہ شہر میں کے الیکٹرک کی عدم توجہی سے ہونے والی ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں کرنٹ لگنے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں چیف جسٹس پاکستان کے لیکٹرک کے خلاف فوری نوٹس لیں کے الیکٹرک عوام کے قاتل ہیں کے الیکٹرک ایک مافیا ہے اووربلنگ سے غریب عوام کی کمر توڑنے والوں کا وقت اب ختم ہوگیا ہے ہمارے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائیگا