کے الیکٹرک کی ڈسٹری بیوشن لائسنس کا معاملہ نیپرا نے عوام سے رائے طلب کرلی

0
46

کے الیکٹرک کی ڈسٹری بیوشن لائسنس کا معاملہ نیپرا نے عوام سے رائے طلب کرلی

باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کے الیکڑک کے بجلی ڈسٹری بیوشن لائسنس میں تبدیلی کے لیے تین دن کے اندر عوام سے رائے طلب کر لی ہے۔

اس ضمن میں نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن سسٹم اپ گریڈ کرنے میں ناکام رہی اور صارفین کو طویل لوڈ شیڈنگ، زائد بلنگ کے مسائل کا شکار ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کےالیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں توسیع کی نہ اسے اپ گریڈ کیا۔نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہاؤسنگ سوسائٹیز،انڈسٹریل اسٹیٹس ودیگر کا اپنا ڈسٹری بیوشن سسٹم ہے، کےالیکٹرک ان اداروں اورعمارتوں کو ایک پوائنٹ سے بجلی سپلائی کرتی ہے، یہ ادارے آگے کےالیکٹرک کی طرح خود بجلی تقسیم کرتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایسےعلاقوں اور اداروں کو کےالیکٹرک کے دائرہ کار سے باہر نکالاجائے گا، نیپراایکٹ کےتحت عوامی مفاد میں کےالیکٹرک کےلائسنس میں تبدیلی کا اختیار ہے۔

واضح‌رہے کہ چند ماہ پہلے کے الیکٹرک تقسیم کار کمپنی سے 22 سالہ معاہدہ ختم ہوجائے گا جس کے تحت نجی کمپنی کے الیکٹرک کو 123 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی تھی۔

معاہدہ ختم ہونے کے بعد کراچی میں بجلی کی بندش کے دورانیے میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین معاہدے کی توسیع چاہتے تھے مگر اسٹیک ہولڈرز نے مخالفت کردی۔
نجی کمپنی سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر کل سے انڈسٹریل اور کمرشل اداروں کو بھی بجلی نہیں ملے گی۔
نیپرا نے نیشنل گرڈ اور کے الیکٹرک کو فوری اضافی بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply