کے الیکٹرک کی لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں کنڈا اور جنریٹر مافیا کے خلاف مہم جاری

0
41

اپنے صارفین کو محفوظ اور قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کی غرض سے کے الیکٹرک کی ، پورے شہر میں، کنڈا اور جنریٹر مافیا کے خلاف مہم جاری ہے۔ الیکٹرک انسپکٹر کراچی کے نمائندے خالد قائم خانی کی مدد سے کے الیکٹرک، میڈیا اور سیکیورٹی کی ٹیموں نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ہمراہ لیاقت آباد کے 06 مختلف علاقوں میں نصب 08 جنریٹروں کو منقطع کر دیا۔
لیاقت آباد کے بلاک 3، 4، 10، قوت الاسلام کالونی اور نیرنگ کمرشل زون میں غیر قانونی طور پر نصب75KVA اور 150KVA کے جنریٹروں سے 1,750 سے زائد تجارتی اور رہائشی عمارتوں کو بجلی فراہم کی جارہی تھی۔اسی طرح، ایک اور چھاپے کے دوران، لانڈھی میں ایک انتہائی خطرناک انڈرگراؤنڈکیبل پکڑا گیا جو بجلی کے غیر قانونی حصول کے لیے استعمال ہورہا تھا۔
آئی بی سی لانڈھی کی ٹیموں نے مذکورہ کیبل کو فوری منقطع کیا گیا۔

اسی کے ساتھ وہاں کے باشندوں پر زور دیا گیا کہ وہ ایسے ناجائز اور غیر قانونی طریقوں سے باز رہیں اور میٹر کے ذریعے فراہم کیے گئے قانونی اور محفوظ کنکشنز استعمال کریں۔ آپریشن کے دوران علاقے کے مقامی لوگوں اور جنریٹر مافیا کی جانب سے کے ای ٹیموں کو جارحانہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ EIK کے عہدیداروں نے جنریٹروں کے مالکان کوباضابطہ انتباہی نوٹس جاری کیے اور ابتدائی رپورٹس بھی قلم بند کی گئیں، جبکہ ای آئی کے نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ آنے والے دنوں میں جنریٹر مافیا کے غیر محفوظ رویے کی حوصلہ شکنی کیلئے کے الیکٹرک کے تعاون سے مزید چھاپے متوقع ہیں۔
بجلی کی فراہمی کے لئے جنریٹر مافیا کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کے استعمال کا مجاز بھی نہیں اور اس سے عوام کی حفاظت کو شدید خطرات لاحق ہیں اور وہ سنگین حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ مزید واضح کیا گیا کہ کے الیکٹرک کے علاوہ لائسنس ایریا میں بجلی کی فراہمی نیپرا ایکٹ 1997، سیکشن 21 کی خلاف ورزی ہے اور اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Leave a reply