اسلام آباد: کےالیکٹرک اور چینی کمپنی کےدرمیان 1000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کا معاہدہ طے پاگیا۔
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ایم او یو کے تحت آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں توانائی کے منصوبے لگائے جائیں گے کے الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بڑے گرڈز پر بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم لگانے کی حکمت عملی بنائی جائےگی۔
تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہے،مشاہد حسین سید
چینی کمپنی کے سی ای او وانگ منشینگ نے کہا کہ کم لاگت، صاف توانائی سلوشنز کی فراہمی کیلئے نئی منصوبہ بندی کی ہے، گرین انرجی موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، ملک کے انرجی مکس میں قابل تجدیدتوانائی کے ذرائع میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کا کہنا ہے کہ ایم او یو کراچی کے صارفین کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی جنریشن مکس میں صاف، پائیدار اور سستی توانائی کا حصہ بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں، چینی کمپنی کا عالمی تجربہ قابل تجدید توانائی کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔
قابل تجدید توانائی سے مراد ایسی توانائی ہے جو مختلف قدرتی ذرائع مثلا سورج کی روشنی، ہوا بارش اور لہروں وغیرہ سے حاصل ہوری ہے-