کے الیکٹرک کاسسٹم ہیک،وقتی طورپرمتبادل نظام پیش،عالمی ماہرین کی مدد لینی پڑے گی

0
57

کراچی:کے الیکٹرک کی سسٹم ہیک،وقتی طورپرمتبادل نظام پیش،عالمی ماہرین کی مدد لینی پڑے گی ،اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کو اس ہفتے کے شروع میں سائبر واقعے کی کوشش کا سامنا کرنا پڑا ۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر ، ہمارے سسٹم کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے ، بل ادائیگی کے حل اور 118 کال سینٹر سمیت تمام اہم کسٹمر سروسز آپریشنل اور مکمل طور پر فعال ہیں ، کچھ غیر متعلقه سروسز کو الگ تھلگ کردیا ہے۔

چونکہ ایسے صارفین کو کے ای ویب سائٹ سے ڈپلیکیٹ بلوں تک رسائی میں کچھ رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ متبادل کے طور پر ، ڈپلیکیٹ بل قریبی کے الیکٹرک کسٹمر کیئر سنٹر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

کے ای ٹیموں کی جانب سے بین الاقوامی انفارمیشن سیکیورٹی ماہرین سے معاونت حاصل کی جارہی ہے اور وہ اس سلسلے میں مقامی حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ادارہ صارفین سے تکلیف پر معذرت خواہ ہے جبکہ بجلی کمپنی سائبر سکیورٹی پروٹوکولز پر عمل پیرا ہے ۔

Leave a reply