کندھ کوٹ : محکمہ فوڈ کے چھاپے،15 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد 40 گودام سیل

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) محکمہ فوڈ کے چھاپے،15 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد 40 گودام سیل
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں محکمہ خوراک کی جانب سے غیر قانونی گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، محکمہ خوراک کے فوڈ انسپکٹر محمد اسحاق مگسی کی جانب سے مختلف گوداموں پر چھاپے لگائےگئے ان چھاپوں کے دوران 15 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد، 40 گودام سیل کر دیے گئے اس موقع پر فوڈ انسپکٹر محمد اسحاق مگسی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی گندم ذخائر کرنے کی اطلاع پر چھاپے مارے جا رہے ہیں غیر قانونی گندم کے ذخائر کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Leave a reply