کراچی: پارکو پائپ لائن سے لیک ہونے والا تیل چوری کا نکلا

کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) کلفٹن کے قریب پائپ لائن سے لیک ہونے والا تیل چوری کا نکلا،چوروں نے تیل چوری کرنے کے لئے لائن میں کلپ اور پائپ لگایا ہوا تھا
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب پارکو کی پائپ لائن سے لیک ہونے والا تیل چوری کا نکلا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ سیکیورٹی آفیسرعزیز الرحمان کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیاہے، جس میں چوری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔کچھ روز قبل شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی پارکو کی پائپ لائن کو لیک کرکے تیل چوری کیا جارہا تھا، واقعہ 15 مارچ رات 1 بجے کے قریب پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ چوروں نے پائپ لائن پر لوہے کا کلپ لگایا ہوا تھا اور کلپ کے ساتھ ایک پائپ پریشر پائپ کے ساتھ جڑا ہوا پایا گیا، جبکہ تیل چوری کرنے کے لئے پائپ سیوریج نالے کے اندر سے جارہا تھا، مینٹیننس ٹیم نے کلپ نکال کر سیفٹی کلپ لگاکر پائپ کو نکالا۔
ایف آئی آر کے مطابق سپروائزر جمشید نے سی ویو کلفٹن کے قریب آئل کی بو آنے کی اطلاع دی، جگہ کا معائنہ کیا تو کروڈ آئل کو گرا ہوا پایا جس کے بعد واقعے کی اطلاع مینٹیننس ٹیم کو دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کروڈ آئل کی لائن کیماڑی سے کورنگی تک جارہی ہے۔

Leave a reply