کے ٹو سر کرنے کے لیے جانے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے کا اہم پیغام آ گیا
کے ٹو سر کرنے کے لیے جانے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے کا اہم پیغام آ گیا
کے ٹو سر کرنے کے لیے جانے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے بیٹے ساجد علی سد پارہ کے ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ چلائے جانے لگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ساجد علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ یہ میرا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہے۔ اس کے علاوہ تمام اکاؤنٹ جو منفی خبریں پھیلا رہے ہیں انکو Report کریں ! شکریہ
https://twitter.com/Saajid_Sadpara/status/1361555597200674819
ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں سب کا شکر گزار ہوں جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ ہیں، سوشل میڈیا پر میرے اور میرے والد کے نام سے متعدد جعلی اکاؤنٹس چلائے جا رہے ہیں، اور اس دوران جعلی اکاؤنٹ چلانے والے لوگ ٹویٹر پر جعلی خبریں شیئر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سے قبل میرا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں تھا۔ میرے ٹویٹر اکاؤنٹ کا نام (@Saajid_Sadpara) ہے۔ میرے والد کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کو ان کے منیجر چلا رہے تھے۔ میرے والد کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ (@muhammadalisadpara) اور فیس بک اکاؤنٹ (@muhammadalisadpara) ہے۔
آخر میں انہوں نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ تمام جعلی اکاؤنٹس چلوانے والوں کو رپورٹ کریں۔ شکریہ۔
کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیںمانی ؟تہلکہ خیز انکشافات