ہم پہ تنقید ہوگی مگر ہم کام کر کے دکھائیں گے،مرتضیٰ وہاب

،’’تنقید کا جواب کام کرکے دیں گے‘‘، نفرتیں ختم کرکے محبتیں باٹینگے,مرتضیٰ وہاب
0
70
m wahab

سندھ ہائیکورٹ ،مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کے نوٹیفیکیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

عدالت نے الیکشن کمیشن، مرتضیٰ وہاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ، محمد عامر کی درخواست بھی میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی درخواست کے ساتھ یکجا کردی ،عدالت نے فریقین سے 22 جون کو جواب طلب کرلیا ،درخواست کے قابل سماعت ہونے پر عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ ایسی ہی درخواست حافظ نعیم الرحمان کی ہے جو پہلے ہی زیر التواء ہے،طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار وکیل اور کراچی کا شہری ہے،اس درخواست میں کچھ نکات نئے ہیں،اس میں 16جون کو میئر اور ڈپٹی میئر کی تقرری کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے، اس میں لوکل باڈیز ایکٹ میں کی گئی ترمیم 18-b کو چیلنج کیا گیا ہے،عموما قانون سازی میں بل پہلے پیش ہوتا ہے اور بحث کے بعد منظور ہو کر ایکٹ بنتا ہے لیکن یہاں معاملہ بالکل الٹا ہے ایکٹ 12مئی کو منظور ہوگیا جبکہ بل 15 مئی کو تیار ہوا،

درخواست گزار نے بل کی نقل عدالت میں پیش کردی اور کہا کہ یہ واضح طور پر بدنیتی پر مبنی قانون ہے، بدنیتی ریکارڈ پر پیش کردی گئی ہے، عدالت نے 22جون کو سماعت کیلیے ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا ،دائر درخؤاست میں کہا گیا کہ 16جون کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی میئر کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے، مرتضیٰ وہاب کو الیکشن لڑنے کیلیے جو قانون بنایا گیا وہ آئین سے متصادم ہے ۔مرتضیٰ وہاب کے انتخاب کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے آئینی درخواست میں صوبائی حکومت ،الیکشن کمیشن پاکستان بتوسط صوبائی الیکشن کمیشن اور مرتضیٰ وہاب کو فریق بنایا گیا ہے

دوسری جانب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہہ کس طرح شہر کو آگے لیکر جائیں گے،انشاء اللہ کام کی نیت کی ہے، انشاء اللہ آپ تمام دوستوں کو کام نظر آئے گا، ہم پہ تنقید ہوگی مگر ہم کام کر کے دکھائیں گے،’’تنقید کا جواب کام کرکے دیں گے‘‘، نفرتیں ختم کرکے محبتیں باٹینگے ، انشاء اللہ ایک ایسا سسٹم آف گورننس لیکر آئیں گے صاف اور شفاف ترقی نظر آئے گی،میں تنقید کا جواب نہیں دوں گا، دس دن کے اندر جو قانون ریکوائرمنٹ ہے وہ پوری کریں گے، پہلی چیز اس شہر کی عوام کو امید دلانا کہہ انکے مسائل حل ہوسکتے ہیں، ہمارے شہر میں کوارڈینیشن کا فقدان ہے، کوئی کچرا کہیں پھینک کر چلا جائے گا کوئی کہیں سڑک کو کھود کر چلا جائے گا،ہماری ترجیح جہاں شہر کی تزئین و آرائش کا کام کریں گے وہی اسکا خیال رکھیں گے، سب سے بڑا جو چیینج ہوگا وہ بارشیں ہیں کہہ کیسے نالوں کی صفائی کو یقینی بنا سکتے ہیں؟ اگلے دس دن میں ، میں اور ڈپٹی مئیر الیکشن لڑ کر قانونی ضرورت پوری کردیں البتہ یہ جائزہ لے لیں گے کہ الیکشن کس یوسی سے لڑنا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

 اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے 

شمولیت سے پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی ,سعید غنی

Leave a reply