جماعت اسلامی سے دشمنی نہیں،نہ بدمعاشی کرتے ہیں نہ کسی سے ڈرتے ہیں،شرجیل میمن

پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، جو صرف عوام کیلئے سیاست کرتی ہے,شرجیل میمن
0
47
sharjeel-memon

پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے ۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا وژن یہی ہے کہ سب ساتھ آگے چلیں اور الائنس قائم رہے ، ہماری ایم کیو ایم سے بھی دوستی ہے ،ہماری ن لیگ سے بھی دوستی ہے ،جماعت اسلامی سے بھی کوئی دشمنی نہیں ہے، پی ٹی آئی سے الیکشن اتحاد مشکل ہے،دوستی کا مقصد یہ نہیں کہ حقوق پر سمجھوتہ کیا جائے، سراج الحق صاحب ایک بزرگ آدمی ہیں اور معزز ہیں ،سیاست میں دشمنیاں نہیں مقابلے ہوتے ہیں ،ہم نہ ہتھیار رکھتے ہیں نہ بدمعاشی کرتے ہیں نہ کسی سے ڈرتے ہیں ،اختیارات سب کو دئیے جا رہے ہیں، ندیم افضل چن کی بات کاعلم نہیں ،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اپنی شکست کو تسلیم کرے، الزام تراشی کرنا چھوڑ دے اور ساتھ مل کر کام کرنے پر غور کرے، پولیو مہم کو اجاگر کرنے کیلئے میڈیا حکومت کا ساتھ دے پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، جو صرف عوام کیلئے سیاست کرتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان رونا رو رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے لوگوں کو دباؤ میں لاکر پی ٹی آئی میں لایا گیا عمران خان صاحب جیسی کرنی ویسی بھرنی انہوں نے ساڑھے 3 سال میں ملک کے لیے کچھ نہیں کیا عمران خان نے دنیا میں پاکستان کو بد نام کیا القادرٹرسٹ ہی آپ کی سزا کے لیے کافی ہے بینک رسید نکالی جائے، پیسے کہاں سے آئے اور کس نے دیے کیسز کے حقائق میڈیا پر آئیں گے تو لوگوں کو آپ کا پتہ چل جائے گاعدالت کا سب کو احترام کرنا چاہیئے

Leave a reply