کپاس کی مجموعی پیداورا میں کمی کیوں ہوئی

0
39

پاکستان میں رواں سال کپاس کی مجموعی پیداورا میں کمی کے سبب روئی کی قیمت میں تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

عمدہ ترین (پریمئم کوالٹی) کی روئی کی قیمتیں 200 روپے فی من اضافے کے ساتھ پچھلے 9 سال کی نئی بلند ترین سطح 10 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔
ریگولر(عام) روئی کی قیمت 100 روپے فی من اضافے کے ساتھ 9 ہزار 700 روپے فی من ہو گئی ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق برآمدات میں اضافے اور درآمدی روئی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے اور آئندہ چند روز میں قیمتیں مزید اوپر جا سکتی

ماہرین زراعت اور کاشتکاروں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کپاس کی فصل کی پیداور اس سال مزید کم ہو جائے گی جس کی بنیادی وجہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غلط پالیسیاں ہیں
کسانوں اور ماہرین زراعت و کشتکاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے گندم اور گنے کی فصل کی قیمت مختص کردی ہے جس سے کسان اپنی محنت کا پھل ملنا محفوظ تصور کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ کسان کپاس کی فصل کی بجائے گنے اور گندم کی فصل کو ترجیح دے رہے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں بہت زیادہ گرمی کی وجہ سے بھی کپاس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے.

Leave a reply