فلم‘ ٹی وی اور تھیٹر کی معروف اداکارہ خوشبو جو کہ آج کل تنازعات کی زد میںہیں، ان کے سٹیج کی معروف اداکارائوں کے ساتھ جھگڑے کی خبریں عام ہیں لیکن خوشبو کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ حسد نہیں کی نہ ہی کسی کا برا سوچا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںیہ بھی کہا ہےکہ سٹیج ڈرامے کے خلاف منفی پراپیگنڈا زیادہ کیا جاتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔میں ہر نئی آنے والی لڑکی کے کام کو سراہتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ کام کے معاملے میںاس کی مدد کروں . میں سمجھتی ہوں کہ اگر میںکسی کی مدد کرتی ہوں اور اس کے لئے اچھا سوچتی ہوں تو پھر کوئی بھی مجھے یہی چیز واپس کرے.
انہوں نے مزید کہا کہ” مجھے نہیں پتہ کہ سٹیج کو کیوں بدنام کیا جاتا ہے ،ہم یہاں معیاری ڈرامے پیش کرتے ہیں اور میںنے تو کبھی غیر معیاری کام نہیں کیا اور نہ ہی فحش ڈانس کو سپورٹ کرتی ہوں”۔اللہ جانے کیوں ایسے معاملات کو اسٹیج سے منسوب کردیا جاتا ہے جو کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں ہوتے۔ اسٹیج بھی بدلتے وقت کے ساتھ تبدیل ہوا ہے لیکن کچھ لوگ اسے منفی انداز میں پیش کرتے ہیں۔