اگر کوئی ہمارے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے تو ہم بدلے میں اسکی عزت کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں لیکن کیا کبھی ہم نے یہ سوچا کہ ہم سے سب سے زیادہ بہترین سلوک کرنے والے کون ہیں؟
جی ہاں!! سب سے پہلے مہربان اور احسان کرنے والے اللہ تعالیٰ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا ہاتھ،پاؤں، ناک، کان، زبان وغیرہ دیئے پینے کیلئے پانی،سانس لینے کیلئے ہوا، کھانے کیلئے بےشمار نعمتیں۔ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں اس قدر ہیں کہ نہ ہم شمارکرسکتے ہیں اور نہ ہی انکے حق کے مطابق انکا شکر ادا کرسکتے ہیں ہمیں چاہیے کہ اپنے پیدا کرنے والے اور اتنی ساری نعمتیں عطا کرنے والے رب کے احکامات کو دل سے مانیں صرف اسی کی عبادت کریں یوں رب تعالٰی کی مزید خوشنودی عطا ہوگی جس سے وہ ہمیں مزید انعامات سے نوازیں گے۔
اللہ رب العزت کی ذاتِ مبارکہ کے بعد ہم سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے اور احسان کرنے والے ہمارے ماں باپ ہیں وہ والدین جنہوں نے ہمیں پال پوس کر بڑا کیا ہماری دیکھ بھال کی خاطر خود ہر تکلیف برداشت کرکے ہمیں آرام پہنچاتے ہیں ہماری خاطر اپنے آرام و سکون کی پرواہ نہیں کرتے خود بھوکے بھی رہتے ہوں مگر ہمیں بہترین غذا کھلاتے ہیں ہمیں انکی قدر انکا احترام کرنا چاہیے ان کے سامنے اُف بھی نہ کہیں سوائے اس بات کے جو اللہ اور اس کے رسول اللہﷺ کے حکم کی نافرمانی ہو باقی ہر حکم مانیں والدین کو جھڑکنا گناہ کبیرہ میں سے ہے جسکی رب تعالٰی کے حضور معافی بھی نہیں۔۔ لہٰذا ان سے نرمی سے بات کریں ان پر اپنا پیسہ خرچ کریں بڑھاپے میں والدین کی یونہی خدمت کریں جیسے وہ ہماری بچپن میں کیا کرتے تھے رسول اللہﷺ کا فرمان مبارک ہے؛
"جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے”
جس نے ماں باپ کو راضی کرلیا اللہ ان سے راضی اور جن سے ماں باپ ناراض ہوئے ان سے اللہ بھی ناراض ہوگا۔۔ ماں باپ بوڑھے ہوں انکی خدمت اور خیال والا کوئی نہ ہو تو جہاد میں شرکت سے زیادہ انکی خدمت ضروری ہے اولاد تاعمر ماں باپ کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتی خواہ کتنی ہی خدمت کرلے۔۔ عرض یہ کہ اللہ اور رسول اللہﷺ کی فرماں برداری کے بعد جنکی عزت اور احترام کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہ ماں باپ ہیں انکی جتنی قدر کریں کم ہے!!
@MohhammadAhmad