باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک سنجیدہ حالات میں مبتلا ہو چکا ہے پی ٹی آئی دورحکومت میں ملکی معیشت کی تباہی کی گئی،
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات سے جلد نکل آئیں گے ،گزشتہ چار سالوں میں ملک پر زوال تیزی سے آیا،وطن عزیز کی 98 فیصد آبادی وسائل کے قحط کا سامنا کر رہی ہے،2018کے الیکشن کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، 2018کے الیکشن میں ملوث کردار سامنے آچکے ہیں،جو کھیل ملک سے کھیلا گیا اس نے ایک نسل کی اخلاقی روایت کو برباد کیا،پرویزالہٰی آج پی ٹی آئی کے صدر ہیں،کوئی نہیں سوچ سکتا تھا کہ کبھی یہ حقیقت ہوگی
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ظل شاہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سیاست کی جارہی ہے،عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست کرنا چاہ رہی ہے پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ لاوارث لاش ملے اور اس پر سیاست کی جائے،تحریک انصاف کسی بھی انسانی سانحے کی تلاش میں رہتی ہے،
علاوہ ازیں ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان لاشوں پر سازش کرتے ہیں،کارکن کا جاں بحق ہونا سیاسی پارٹی کیلئے تکلیف کا باعث ہے ،عمران خان اپنے کارکن کو اپنی ڈھال بناکے استعمال کرتے ہیں ،عمران خان تشدد کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،عمران خان بدترین معاشی حالات میں بھی افراتفری کی سیاست کرتے ہیں پی ٹی آئی کارکن کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا،پی ٹی آئی کارکن کا ایڈیٹ شدہ کلپ چلایا گیا،عمران خان کا لاشیں اکٹھی کرنے کاشوق پورا نہیں ہوا،عمران خان نے پی ٹی آئی کارکن کے جاں بحق ہونے کے بعد ٹویٹ کیا،ظل شاہ کو لانے والا کالا ڈالہ فوٹیج میں سامنے آیا،وہ ڈالہ عمران خان کا تھا جس میں ظل شاہ کو شفٹ کیا گیا، جو تمام لوگ اُس دن پولیس نے گرفتار کیے، ان کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے عمران خان 5مہینے سے پلاسٹر لگا کربیٹھا ہوا ہے،عمران خان رانا ثنااللہ کے ڈر سے زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے،عمران خان کے زخم اس نوعیت کے نہیں کہ ان پر پلاسٹر چڑھے،
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،
مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید