کابل میں‌سیاسی جماعت کےدفترپرحملےمیں ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی،50زخمی.

0
67

کابل میں‌سیاسی جماعت کےدفترپرحملےمیں ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی،50زخمی.

تفصیلات کے مطابق کابل میں‌سیاسی جماعت کےدفترپرحملےمیں ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی،50زخمی ہو گئے.
افغان دارالحکومت کابل میں سابق انٹیلی جنس سربراہ کے دفتر اور شادی ہال کے قریب ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر 20افراد ہلاک ہوگئےجبکہ زخمیوں کی تعداد 50 ہو گئی،افغان صدر اشرف غنی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں امراللہ صالح کی حملے میں محفوظ رہنے کی تصدیق کی ہے ۔یہ دھماکے صدراتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کے باقاعدہ اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی افغان دارالحکومت میں ہوئے ہیں

سرکاری اہلکاروں اور عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ بھاری اسلحے سے لیس متعدد خود کش بمبار افراد نے افغان خفیہ ایجنسی (این ڈ ی ایس) کے سابق سربراہ امراللہ صالح کی سیاسی تحریک ’’افغانستان گرین ٹرینڈ‘‘ (AGT) کے دفتر پر دھاوہ بول دیا۔ امراللہ صالح افغانستان کے آئندہ صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر اشرف غنی کے ساتھ نائب صدر کے منصب کے امیدوار ہیں۔یہ واقعہ صدر اشرف غنی اور امراللہ صالح کی کابل میں ایک انتخابی ریلی میں شرکت کے چند گھنٹے بعد پیش آیا

Leave a reply