کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب ،مگر کب تک کرنا پڑے گا انتظار؟
کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس ختم ہو گیا، کمیٹی نے سفارشات کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،
نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا.،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز اجلاس میں شریک تھے ۔ن لیگ کی جانب سے عطاء اللہ تارڑ اجلاس میں شریک تھے، ن لیگی نمائندے نے اجلاس میں نواز شریف کے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کر دیا ہے، اجلاس کے بعد بیرسٹرمنوراقبال اورعطاء تارڑکاشہباز شریف سےٹیلی فونک رابطہ کیا وکلاء نے شہباز شریف کو اجلاس کی اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا،
نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
کمیٹی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے نمائندہ عطاء اللہ تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکیورٹی بانڈز عدالت میں جمع کراچکے ہیں مزید سیکیورٹی بانڈز نہیں دیں گے ،عدالت نے نوازشریف کی ضمانت دی ہے اور عدالت میں سیکیورٹی بانڈز جمع ہیں،
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں؟ فیصلہ کل بدھ کو صبح دس بجے سنایا جائے گا