کابینہ کی اکثریت نے نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کی حمایت کی یا مخالفت؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،9ارب ڈالرز ایم ایل ون منصوبے بارے کابینہ کو آگاہ کیا گیا، سی پیک کے مغربی اور مشرقی روٹ منصوبوں بارے کابینہ کو آگاہ کیا گیا،حکومت نے سی پیک کے دائرہ کار کو وسیع کیا ہے،کراچی سرکلر منصوبے کی گارنٹی وفاقی حکومت نے دی ہے،سی پیک منصوبے جہاں بھی ہیں وہاں کوئی سیاست نہیں ہے، منہگی بجلی پیدا کرنے کے ماضی کے معاہدے ہوئے ہیں،
نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال میں 4ہزار137 قیدی بیرون ملک سے رہا ہوئے ہیں،یہ قیدی چھوٹے چھوٹے جرائم میں ملوث تھے،اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،وزیراعظم کی کاوشوں سے بیرون ملک سے یہ قیدی رہا ہوئے،
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک وی آئی پی قیدی کے حوالے سے ہم سب پریشان ہیں ،حکومت علاج کے لیے ہرطرح کی سہولت کاری کیلئے تیار ہے ،میڈیکل بورڈاورنیب کی رپورٹ اورتفصیلات آج اجلاس میں ڈسکس ہوئیں،کابینہ میں کچھ ارکان نےذیلی کمیٹی کی تجاویز کی حمایت کی،بورڈ کے14ممبران کی تجاویزکوکابینہ کے سامنے رکھاگیا،نیب کی رائے بھی کابینہ کے سامنے رکھی گئی،نوازشریف کےعلاج معالجے کے راستےمیں رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی ،کابینہ ارکان کی اکثریت نے نوازشریف کوباہرجانے کی حمایت کی،نوازشریف کے باہرجانے کوسیکیورٹی بانڈ سے مشروط کیا گیا،نوازشریف کی واپسی کاٹائم فریم بھی ہوناچاہیے،