کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا ملک ریاض کو منتقل ہوئے 179 ملین پاؤنڈ معاملے پر غور

0
39

کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا ملک ریاض کو منتقل ہوئے 179 ملین پاؤنڈ معاملے پر غور

برطانیہ سے 179 ملین پاؤنڈز ملک ریاض کو منتقل ہونے کا معاملہ کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے معاملے کا جائزہ لینا شروع کر دیا

خواجہ آصف کی زیر صدارت کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی وزراء ،مشیر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی ،کابینہ کمیٹی نے اگلا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا ہے کمیٹی نے ایسٹ ریکوری یونٹ کے کردار کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا متعلقہ وزارتوں کو بھی بھاری رقم کی واپسی کا ریکارڑ اکٹھا کرنے کی ہدایت کی گئی، کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ ریکارڈ ملنے پر ملک کے ساتھ فراڈ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا

واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں برطانیہ سے آنے والے 190 ملین پاؤنڈ کا معاملہ ،وفاقی کابینہ نے این سی اے اور ملک ریاض خاندان کی خفیہ ڈیل کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس ضمن میں کابینہ نے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی،

کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نام نہاد مشیراحتساب تھے،شہزاد اکبر عمران خان دورحکومت میں معاملات مینج کرتے تھے ایک ڈاکومنٹ ترتیب دیاگیا جسے مصدق ملک شیئر کریں گے، گزشتہ دورحکومت میں کرپشن کے نئے طریقے دریافت کیے گئے پلان بنایا گیا کہ کس طرح 50 ارب روپے بچانا ہے اور حصہ نکالنا ہے،ڈاکومنٹ منظور کروا لیا گیا تو شہزاد اکبر وہاں گئے اور پورا عمل مکمل کروایا،وفاقی کابینہ نے ایسٹ ریکوری یونٹ کے حوالے سے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ بحریہ ٹاؤن کے 50 ارب روپے کو تحفظ فراہم کیا گیا، بحریہ ٹاؤن نے یہ زمین القادر ٹرسٹ کے نام ٹرانسفر کی،ڈونر بحریہ ٹاؤن اور دوسری جانب بشریٰ بی بی کے دستخط ہیں،خاتون اول خود اس کا حصہ تھیں اورخود سائن کیا،ٹرسٹی سابقہ خاتون اول اورعمران خان ہیں،بحریہ ٹاون کو پچاس ارب معاف کرنے پر بحریہ ٹاون کی طرف سے ساڑھے چار سو کنال زمین القادر ٹرسٹ کو دی گئی کاغذات میں مالیت 53 کروڑ روپے لکھی، اصل قیمت 10 گنا زیادہ ہے۔ روحانیت کے نام پر کوئی یونیورسٹی قائم نہیں کی گئی، صرف پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کے نام کو القادر یونیورسٹی کا نام دے دیا۔ اور جب جب عمران خان وہاں گیا تو بحریہ ٹاؤن نے ہی فنکشنز کا انتظام کیا، اس کے علاوہ بھی تمام تعمیراتی اخراجات بحریہ ٹاؤن نے ہی کیے۔

جعلی چیک دینے پر ملک ریاض کے بیٹے پرمقدمہ درج

شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی

میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نا ہی دبئی گئی، لاہور ہی ہوں تو انصاف لے کر رہوں گی، عظمیٰ خان

Leave a reply