کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج دس بجے ہونا تھا یا نہیں نیا تنازع

0
35

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج دس بجے ہونا تھا یا نہیں نیا تنازع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج دس بجے ہونا تھا یا نہیں نیا تنازع کھڑا ہو گیا، سیکریٹری صحت پنجاب اورسربراہ میڈیکل بورڈمحمود ایاز وزارت قانون سے واپس چلے گئے ، سیکریٹری صحت پنجاب اورسربراہ میڈیکل بورڈ محمودایاز کو بتایاگیا کہ اجلاس نہیں ہے،صبح 10 بجے کمیٹی کی ملاقات کے وقت کوئی وزیر پہنچا نہ سیکرٹری، جس کے بعد سیکرٹری صحت پنجاب واپس چلے گئے.

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کوئی ٹائم فریم نہیں، فیصلہ سنانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، ذیلی کمیٹی کی تجاویز پر کابینہ حتمی فیصلہ کرے گی۔ فیصلہ کسی کی رضا مندی پر منحصر نہیں، فیصلہ سنانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، ذیلی کمیٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی، کمیٹی کی جانب سے سفارشات کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔

کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

مریم اورنگزیب کا  کہنا تھا کہ حکومت کی شرائط غیرقانونی ہیں،حکومت نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہی ہے، حکومت نے آج ایک چھوٹی اورگری ہوئی حرکت کی،عدالت میں سیکیورٹی بانڈزجمع کردیے گئے اب کوئی بھی شرط غیرقانونی ہے ،عمران خان بیرون ملک کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹی وی اوراے سی اتروائیں گے،نوازشریف کی زندگی کا معاملہ ہے ,وزیر صحت نےبورڈ کی رپورٹ پڑھ کرسنائی کہ نوازشریف کی صحت تشویشناک ہے،

واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی  لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

Leave a reply