کبوتر بازی کے تنازعہ پر تصادم، کتنے افراد زخمی ہو گئے؟ جان کر ہوں حیران

حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ میں کبوتر بازی کے تنازعہ پر دوگروپوں میں زبردست تصادم ہوا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کبوتر بازی کرنے والوں کے مابین اکثر لڑائی جھگڑوں کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، حجرہ شاہ مقیم میں بھی آج ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جب کبوتر بازی کے معمولی تنازعہ پر دو گروہ آپس میں دست و گریبان ہو گئے اور پھر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر ھلہ بول دیا، یہ لڑائی اس قدر شدت اختیار کر گئی کہ اس میں دو خواتین سمیت 9 افراد بری طرح زخمی ہو گئے،

حجرہ شاہ مقیم میں‌ ہونے والے اس تصادم کے دوران ڈنڈوں، سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ فائرنگ بھی کی گئی، بعد ازاں پولیس بھی علاقہ میں پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں،

Comments are closed.