اپڈیٹ، کابل ایئر پورٹ دھماکے کے نتیجے میں 13 اموات،دوسرے دھماکے کا بھی خدشہ

0
42

اپڈیٹ، کابل ایئر پورٹ دھماکے کے نتیجے میں 13 اموات،دوسرے دھماکے کا بھی خدشہ
کابل ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں

باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکہ ہوا اور بعد میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے-

جان کربی کا کہنا ہے کہ جانی نقصان سے متعلق کچھ نہیں بتایا جاسکتا- بعد ازاں دھماکہ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ دھماکہ خود کش تھا، 15افراد زخمی ہوئے،وائٹ ہاوس نے امریکی صدر کو دھماکے سے متعلق آگاہ کردیا 3 امریکی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں دھماکے کے بعد کابل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے

دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق بھی ہو گئے ہیں،کابل ائیرپورٹ پر حملے کے وقت کئی جہاز موجود تھے لوگ پرواز میں سوار ہونے کے انتظار میں تھے

دوسری جانب خبر رساں ادارے نے فرانسیسی سفیر کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ سفیر کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے باہردوسرے دھماکے کا خطرہ ہے،

خیال رہے کہ کابل ایئر پورٹ پر حملے کی اطلاعات موجود تھیں۔ برطانوی وزیربرائے آرمڈ فورسزجیمزہیپی نے خدشہ ظاہر کیا تھا حملہ ہو سکتا ہے کابل ایئر پورٹ پر ہینڈلنگ سینٹر میں موجود افراد کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ وہاں سے انخلا کا عمل جلد ختم کیا جائے۔

وزیربرائے آرمڈ فورسز نے کہا تھا کہ افغانستان میں غیرمحفوظ افراد کی حفاظت یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ افغانستان سے برطانیہ کی آخری پرواز کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے- ـ امریکہ نے بھی صبح حملے کے خطرے کا الرٹ جاری کیا تھاـ

Leave a reply