کابل ائیر پورٹ پر حملے: پاکستان کی شدید مذمت

حکومت پاکستان کی جانب سے کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

باغی ٹی وی : ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کابل ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے دہشتگردی کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

دفترخارجہ نے بیان جاری کیا پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتا ہے ہم سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

خیال رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب آج دو دھماکے ہوئے ہیں دھماکوں میں کم سے کم13 افراد جاں بحق اور52 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں امریکی اور طالبان کے گارڈزبھی شامل ہیں کابل ایئرپورٹ حملے میں 4 امریکی میرین اہلکار جانبحق جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں-

طالبان ترجمان کی کابل ایئر پورٹ دھماکہ کی مذمت

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ میں لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ پر 2 دھماکے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے مقامات پر امریکی افواج کا کنٹرول تھا کابل ایئر پورٹ پرہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔ مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ کابل ایئر پورٹ پر حملے کی اطلاعات موجود تھیں۔ برطانوی وزیربرائے آرمڈ فورسزجیمزہیپی نے خدشہ ظاہر کیا تھا حملہ ہو سکتا ہے۔

اپڈیٹ، کابل ایئر پورٹ دھماکے کے نتیجے میں 13 اموات،دوسرے دھماکے کا بھی خدشہ

Comments are closed.