کابل بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ گئی
باغی ٹی وی : کابل میں بم حملےسےجاں بحق افرادکی تعداد50سےزائدہوگئی،100سےزائدزخمیوں میں زیادہ ترتعدادطالبات کی ہے،اسکول پرکاربم دھماکےسمیت2راکٹ بھی فائرکیےگئےتھے، افغانستان میں یورپی یونین مشن نے کہا کہ کابل میں دشت برچی میں دہشتگردحملہ قابل مذمت اقدام ہے،اسکول میں لڑکیوں کونشانہ بنانےکامقصدافغانستان کےمستقبل پرحملہ ہے،
یر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔افغان صدر نے سیدالشہدا اسکول پر حملے میں طالبان کو ملوث قرار دیدیا جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد کی جانب سے الزام کی سختی سے تردید اور حملے کی مذمت گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کابل میں اسکول کے باہر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور پاکستان دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں افغانستان کے ساتھ ہے۔
پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسکول میں حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔پاکستان نے کابل کے ایک اسکول میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔








