کابل : ہیلی کاپٹر شیلینگ سے خواتین بچے شہید

0
50

کابل : ہیلی کاپٹر شیلینگ سے خواتین بچے شہید

باغی ٹی وی افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹ میں‌ بتایا ہےکہ افغانسان کے علاقے زابل میں کابل انتظامیہ کےجنگی ہیلی کاپٹر نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد 3 عورتیں اور 2 بچے شہید ہو گئے. ایک اور شخص زخمی ہوگیا.

اس سے پہلے طالبان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں امن مخالف قوتیں دہشت گردی کرارہی ہیں ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے آج افغانستان میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے اور کابل میں زچہ بچہ ہسپتال اور ننگرہار میں پولیس کمانڈرکے جنازے پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دو روز قبل ا فغانستان کے دارالحکومت کابل کے زچہ و بچہ اسپتال اور ننگرہار میں پولیس کمانڈر کے جنازے پر خود کش حملے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 25 سے زائد افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے

Leave a reply