افغانستان کےدارالحکومت کابل میں سکھوں کے گوردوارے پردہشت گرد وں نے حملہ کیا ہے
افغان میڈیا کے مطابق گوردوارے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،دہشت گرد کمپلیکس میں موجود تھے، گردوارے میں زائرین کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہوا، ہفتہ کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب ہونے والے اس حملے میں کتنا جانی نقصان ہوا اسکی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں،

جائے وقوعہ کے قریب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک مقامی اہلکار گرنام سنگھ نے کہا کہ دھماکے کے وقت گرودوارے کے اندر تقریبا 30 افراد موجود تھے ہم نہیں جانتے کہ ان میں سے کتنے زندہ ہیں یا کتنے مر گئے ہیں

دوسری جانب افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کہ کابل میں عبادت گاہ پر حملے کے بعد حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے، حملے میں ایک امریکی فوجی اور ایک افغان شہری ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہوئے ہیں

ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

افغانستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک کو محفوظ بنایا ہے تا ہم پھر بھی دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں، افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد کچھ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے،

پاکستان نے کابل میں گوردوارہ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گوردوارے پر حملے میں ہلاکتوں پراظہارافسوس ہے پاکستان کو افغانستان میں عبادت گاہوں پر حملوں کے حالیہ سلسلے پرتشویش ہے، اکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے، ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں

فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،بھارتی میزائل بارے عمران خان نے کی بات

Shares: