باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان سفیر شکراللہ عاطف مشعل کی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے
اس موقع پر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم ایک پرامن اور خوشحال افغانستان چاہتے ہیں اور بین الافغان مذاکرات کو سپورٹ کرتے ہیں۔افغانستان کی تمام جماعتیں اور قیادت ایک میز پر بیٹھ جائیں اور باہمی اختلافات کو بات چیت سے حل کریں۔ خطے سے امریکی افواج کا انخلاءافغان عوام کی بہت بڑی فتح ہے ۔
سینٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ افغان عوام کے دکھ دردکو اپنا دکھ درد سمجھتے ہوئے اس میں شرکت کی ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی پرامن افغانستان کی ضرورت ہے ۔ کابل میں ہندوستان کا سازشی کرداردونوں برادر اسلامی ممالک کے کیلئے نقصان دہ ہے ۔
قبل ازیں سینیٹر سراج الحق نے بجٹ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کچھ نہیں ہر طبقے نے اسے مسترد کر دیا ،امید تھی پنجاب حکومت کچھ بہتر بجٹ پیش کرے گی ،پنجاب حکومت نے بھی الفاظ کے ہیر پھیر سے کام لیا ،بلوچستان کیساتھ جو وعدے کیے گئے وہ پورے نہیں کئے، کراچی کے اسپتالوں کی بہتر ی کےلیے مرکزی اور صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا،وزیر اعظم کو اصل مسائل پر بات کرنی چاہیے،