‏کابل سے انخلا کے دوران ناقابل یقین مناظر ،افراتفری میں طیارے میں سوار افراد کی ویڈیو اور تصاویر وائرل

کابل : طالبان نے کابل پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ امریکہ اپنے سفارتکاروں اور جنگ میں ساتھ دینے والے افغانیوں کو پناہ دینے کیلئے آپریشن جار ی رکھے ہوئے تاہم اس دوران کابل ایئر پورٹ پر ایسے مناظر دیکھنے کو ملے کہ امریکہ کو اپنا مشن روکنا پڑگیا ۔

باغی ٹی وی : امریکی بوئنگ طیارے کی افغانستان ایئر پورٹ پر حیرت انگیز پرواز کی تصویر منظرعام پر آگئی جس میں سینکڑوں پناہ گزین طالبان کے خوف سے بیرون ملک پناہ کے لیے روانہ ہوئے۔


رپوٹ کے مطابق کمرشل طیارے بوئنگ میں 650 مسافر سوار تھے لیکن تصویری منظر نامہ اس بات کو واضع کر رہا ہے کہ یہ 650 نہیں بلکہ سینکڑوں پناہ گزین ہیں جو خوف و ہراس کے عالم میں ہیں، ان کے چہرے پر موت کا خوف اور قلب میں طالبان کا ڈر واضع نظر آ رہا ہے۔ طیارے کی صلاحیت سے کہیں زیادہ سینکڑوں بچے، بوڑھے اور جوان سوار ہیں –

تاہم 150 افراد کی گنجائش والا امریکی طیارہ 640 افراد کو لے کر قطر پہنچ گیا پرواز میں امریکی سفارت کار، عملہ اور بیسیوں افغان شہری سوار تھے۔

طیارے میں سوار ایک پناہ گزین نے بتایا کہ میں نے کبھی کسی ملک کے لوگوں کی ایسی حالت نہیں دیکھی کہ وہ ملک چھوڑ کر جانے کو اتنے بے تاب ہوں۔ جب افغان شہری طیارے میں داخل ہوئے تو گھبراہٹ ان کی آنکھوں سے واضح تھی۔

پیر کی صبح ایسی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد کے کابل ہوائی اڈے پر انخلا کے مقصد سے جانے والی ایک فلائٹ پر چڑھنے کے لیے افراتفری کا عالم ہے۔ بہت سے لوگ طیارے میں چڑھنے پر کامیاب ہو گے تاہم کئی لوگوں نے جہاز کے ساتھ لٹکنے کی کوشش بھی کی تین افراد کی جہاز سے گرنے سے موت بھی ہو گئی ہے ۔

گزشتہ ہفتے اتوار کی شام تک کابل کے ہوائی اڈے پر زبردست بھیڑ جمع ہو گئی تھی اور ہر کوئی کسی نہ کسی طیارے پر سوار ہو کر کسی طرح ملک سے باہر نکلنے کو بیتاب نظر آ رہا تھا۔

اب تک امریکہ نے ہی افغان پناہ گزینوں کو بحفاظت بیرون ملک چھوڑنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہےامریکی دفاعی حکام اور ڈیفنس ون کی جانب سے حاصل کردہ تصاویر کے مطابق امریکی فضائیہ کے سی 17 گلوب ماسٹر III نے اتوار کی رات تقریبا 6640 افغان پناہ گزینوں کو کابل سے محفوظ طریقے سے نکال لیا۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے گردش کر رہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر جہاز کے اندر بنائی گئی ہے جس میں سینکڑوں لوگ جہاز کے فلور پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کے بارے میں رپورٹس ہیں کہ جہاز میں تقریبا 650 افراد سوار تھے جو کہ جہاز کی گنجائش سے بہت زیادہ ہیں ۔


بی بی سی کے مطابق جن افغانستان سے نکالنے کیلئے کلیئر قرار دیا گیا وہ کسی نہ کسی طرح جہاز میں سوار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، جہاز کے عملے نے نہیں نیچے اتارنے کی بجائے جہاز کو اڑانے کا فیصلہ کیا برطانوی نشریاتی ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ کابل ایئر پورٹ پر افغانستان سے جانے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے جہازوں کو عارضی طور پر گراونڈ بھی کرنا پڑا جبکہ امریکی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ بھی دیکھنے میں آیا اور بوکھلاہٹ کی وجہ سے 5 افراد کے ضاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی آئیں-

Comments are closed.