کابل سکول میں دھماکے، پاکستان، ایران نے کی مذمت

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کو ہونے والے تین دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جبکہ متعدد بے گناہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں دہشت گردی کے ان واقعات میں لقمہ اجل بننے والوں کے خاندانوں سے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے اورہم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں یہ بات اہم ہے کہ افغانستان اورعالمی برادری دہشت گردی کی لعنت کے خلاف قریبی تعاون میں شامل ہوں

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں تین زوردار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد طالبات شہید ہو گئی ہیں دھماکے کے جگہ اور اس کے اطراف میں رہنے والی آبادی میں زیادہ تر کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے، پہلا دھماکہ اسوقت ہوا جب طلبا تفریح کر رہے تھے، اس کے بعد دو مزید دھماکے ہوئے، دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی

کابل میں امریکی سفارت خانے نے مغربی کابل میں ہونے والے آج کے بم دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے تمام لوگ بلا خوف و خطر خود تعلیم حاصل کرنے کے مستحق ہیں۔

قبل ازیں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکام کو تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملوں ميں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے ،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں افغانستان کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکام کو تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملوں ميں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے تکفیری دہشت گردوں نے ایک بار پھر افغانستان کی سرزمین کو ننھے اور معصوم بچوں کے خون سے رنگین اور لہو لہان کردیا ہے

بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،بھارتی میزائل بارے عمران خان نے کی بات

Shares: