کچی آبادیوں اور گوٹھ آباد اسکیموں نے کراچی کو تباہ کردیا،

کراچی سندھ ہائیکورٹ نے اورنگی ٹاؤن میں نالوں کے اطراف تجاوزات آپریشن سے متعلق مکانات مسمار کرنے کیخلاف مکینوں کی درخواست پر حکام کو نوٹس جاری کردیئےجسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز راشدہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اورنگی ٹاؤن میں نالوں کے اطراف انسداد تجاوزات آپریشن میں مکانات مسمار کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا تجاوزات کی آڑ میں لیز شدہ مکانوں کو بھی منہدم کیا جارہا ہے۔درخواستگزاروں کے پاس قانونی دستاویزات اور لیز ہے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کچی آبادیوں اور گوٹھ آباد اسکیموں نے کراچی کو تباہ کردیا۔ سپریم کورٹ نے نالوں کی صفائی کا حکم دیا ہے۔ بے ہنگم تعمیرات اور خلاف ضابطہ منظوری نے کراچی کو بڑا نقصان پہنچایا۔ آپ کو نالوں پر لیز کس نے دی؟عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ یہ مکانات نالوں سے متصل ہیں جس کی دستاویزات موجود ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ بارش میں کیا حال ہوتا ہے کراچی کا آپ کو یاد نہیں؟ بارش میں تو اورنگی نالہ میں بچے بہہ گئے تھے۔عدالت نے مکینوں کی درخواست پر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کے ایم سی اور دیگر کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے درخواستگزار کو درخواست قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Comments are closed.