کراچی: تاجروں نے وزیر اعظم سے کھل کر اپنے مسائل بیان کر دیے

0
28

کراچی: تاجروں نے وزیر اعظم سے کھل کر اپنے مسائل بیان کر دیے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تاجروں نے وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات کے دوران شکایتوں کے انبار لگا دیے اور گلے شکوے کیے۔ملاقات کے دوران تاجروں نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تاجر رہنماؤں نے عمران خان سے شکوہ کیا کہ آپ کی معاشی ٹیم آپ کے احکامات پر عمل نہیں کرتی ہے۔تاجروں نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کراچی کی صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں۔ گیس بحران کی وجہ سےاربوں روپے کے ایکسپورٹ آرڈر وقت پر نہیں دیے جاسکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مسائل ہیں، سوئی سدرن گیس انتظامیہ کو اسلام آباد بلا کر بات کروں گا۔

تاجر رہنماؤں نے وزیراعظم کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا رویہ پہلے کی طرح تاجر دشمن ہے، ٹیکس نظام کو مزید بہترکیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تاجر برادری کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔ عمران خان نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کےذریعے آپ سب سے رابطے میں رہوں گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم اس وقت کراچی کے دورے پر ہیں .اور وہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کےلیے کوشا ں ہیں تاکہ معیشت کا پہیہ چل سکے اس سلسے میں تارجروں اور بزنس کمیونٹی کی شکایات کو سن کر ان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.

Leave a reply