پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اب کچرے پر بھی سیاست ہو رہی ہے ،حکومت کو سنجیدہ ہونا پڑے گا
سیاست چھوڑدوں گا، انصاف نہ ملا تو ملک نہیں بچے گا، خورشید شاہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماخورشیدشاہ نے اعجازشاہ شیرازی سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ اور او آئی سی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،تمام مسلمان ملکوں تک کشمیر معاملے اور کشمیری عوام پر مظالم کی بات پہنچانی چاہیے،مقبوضہ کشمیر میں80ہزارسے زائد مسلمانوں کو شہید کیا گیا،بھارت ایک ملک ہے،مسلمان ممالک کو ایک آواز بننا ہوگا ،
مودی اقتدار کیلئے لوگوں کو جیل میں ڈال رہا ہے، آپ بھی یہی کر رہے ہو، خورشید شاہ
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اب کچرے پر بھی سیاست ہو رہی ہے گالیاں دینا بھی کچرا ہے، حکومت کو مخالفین کو قید کرنے کے بجائے سنجیدہ ہونا پڑےگا،بارش کے باعث سندھ کےکئی اضلاع متاثرہوئے،حکومت بحالی کیلئےکام کررہی ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت نےسندھ میں متعددترقیاتی کام کرائے،
خورشید شاہ کے حلقہ میں وڈیرے نے اپنی جگہ کسان کو بھجوایا جیل