کراچی میں پر اسرار زہریلی گیس ، پہیلی کون سلجھائے گا
باغی ٹی وی :معروف اینکر پرسن نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا ہے کہ کراچی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئ ہے اور اب یہ تعداد نو اور بارہ کے درمیان بتائی جاتی ہے . زہریلی گیس دو روز قبل کیماڑی میں پھیلی تھی جس سے درجنوں لوگ متاثر ہوئے تھے. جب زہریلی گیس کا یہ سلسلہ شروع ہوا تو وفاقی وزیر سب اچھا ہے کہتے نظر آئے اور اگلے ہی روز گیس نے مزید جانوں کو اپنے شکنجے میں لے لیا ، مجموعی طور متاثرین کی تعداد 300 تک ہوگئ ہے.دو دن اس واقعے کو بیت چکے ہیں اور گیس کے اخراج کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں. انہوں نے کہا کہ ہرا کوئی اپنی اپنی تحقیق بتا رہا ہے کہ ہلاکتیں کیسے ہوئی ہیں. یہ گیس ہے یا کوئی کیمیکل اس بارے ابھی تک واضح نہیں ہو سکا. کشمنر کراچی نے وزیرا علیٰ سندھ کو جو رپورٹ دی اس کے مطابق سویا بین جہاز کی اپ لوڈنگ یا اوف لوڈنگ سے یہ کام ہو رہا ہے . علی زید کہتے ہیں کہ یہ گیس کا اخراج جہاز یا بندرگاہ سے نہیں ہے ورنہ جہاز پر کام کرنے والا عملہ بھی متاثر ہوتا .
مبشر لقمان نے کہا کہ سچ کیا اور حقیقت کیا ہے اس کا ابھی پتہ چلنا باقی ہے . انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار نہ کرنا ایک عجیب معاملہ ہے . پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی پتہ چلنا ہےکہ پیٹ میں کیا چیز داخل ہوئی جس سے موت واقع ہوئی . لیکن حکام یہ کہہ رہے ہیں کہ لواحقین پوسٹ مارٹم نہیںکرانا چاہتے. انہوں نےزور دیا کہ ارباب اختیار لوگوں کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور اس مہلک لیکج کا جلد پتا کر کے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں.

کراچی میں پر اسرار زہریلی گیس ، پہیلی کون سلجھائے گا
Shares: