فلم کہو نہ پیار ہے سے ہرتیک روشن نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، یہ فلم سینما گھروںکی زینت بنی تو شائقین جوق در جوق سینما گھروں میں پہنچے فلم کا میوزک اور ہرتیک کی اداکاری اور ان کا ڈانس شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا. اس سال کی یہ فلم سب سے بڑی ہٹ بن گئی. یوں ہرتیک روشن راتوں رات سپر سٹار بن گئے. اس کے بعد بھی انہوں نے بہت ساری فلموں میں کام کیا لیکن انہیں جو کامیابی کہو نہ پیار ہے سے ملی وہ دوبارہ نصیب نہ ہو سکی. اس کے باوجود وہ عوام کے پسندیدہ رہے. ہرتیک روشن نے بالی وڈ میں ڈانس اور اداکاری کو ایک نیا رنگ دیا. امیشا پاٹیل نے بھی کہو نہ پیار ہے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا وہ بھی راتوں رات سٹار بن گئیں. کہو نا پیار ہے کو ہرتیک کے والد راکیش روشن نے
ڈائریکٹ کیا تھا. اس میں گانوں کی کمال کوریوگرافی نے شائقین کو ڈانس سٹیپس کا دیوانہ بنا دیا. آج بھی اس فلم کے گیت اور ڈانس سٹیپس مشہور ہیں اور یاد کئے جاتے ہیں. فلم میں ابھیشک شرما نے ہرتیک روشن کے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا تھا انہوں نے فلم کے 23 سال مکمل ہونے پر کہونا پیار ہے کے سیٹ کی تصویر شئیر اور کہا کہ یہ فلم ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی.