کہوٹہ : ایک اور ریپ کیس ، مبینہ طور پر زیادتی کے بعد لڑکا قتل

0
93

کہوٹہ : مبینہ طور پر زیادتی کے بعد لڑکا قتل ، پولیس کی تحقیقات جاری

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ایک اور ریپ کے بعد قتل کیس نے شوشل میڈیا پر تہکہ مچا دیا ، تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں 18 سالہ نوجوان کو زیادتی کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا. نوجوان عمیر علی کی نعش کی تصویر عام ہوئی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش میں حراست میں لے لیاگیا.
واضح‌ رہے کہ مقتول کو کہوٹہ کے علاقے بوتھلہ ڈھوک جباں کے کھیتوں میں بے دردی سے قتل کردیا گیا ، پولیس کو جب عمیر علی ولد سرفراز خان کی قتل کے بعد مسخ شدہ لاش کا علم ہوا پولیس نے نعش کو تھانے پہنچایا ، بعد ازاں اسے ٹی ایچ کیو کہوٹہ ہسپتال میں متنقل کردیا گیا جہاں اس کی پوسٹ‌مارٹم رپورٹ‌ ہوگی اور مزید تفتیش کی جائے گی،

واضح‌رہے کہ اس سے قبل کہوٹہ ہی میں‌کوٹلی ستیاں کے رہائشی حافظ قرآن عبدالصمد عمر تقریباً 12 سال کو مدرسے سے گھر آتے ہوئے کھنہ پل سے اغواء اور لہتراڑ روڈ (تھانہ کہوٹہ) ویرانے میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا.گاڑی و ملزمان کی نشاندہی کر دی،پولیس کی روایتی بے حسی،ملزمان کی گرفتاری نہ ہو سکی

Leave a reply