خاتون ادکارہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے بھارتی اداکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی :بھارتی خبررساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کی پولیس نے خاتون کی شکایت پر ایک روز قبل اداکار وی جے راز کو گوندیا کے علاقے سے گرفتار کیا۔ٕ
ٹائمز آف انڈیا نے اے این آئی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار وجے راز کو 2 نومبر کو عملے کے ایک خاتون رکن کی بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ٹویٹر پر بھی اسی بات کی تصدیق کی تھی ، اداکار وجے راز کو گذشتہ روز گوندیا سے ایک خاتون عملے کی رکن سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے-
Actor Vijay Raaz (file pic) was arrested from Gondia yesterday allegedly for molesting a woman crew member. A case has been registered: Atul Kulkarni, Additional SP, Gondia #Maharashtra pic.twitter.com/VfHoSXbJ7T
— ANI (@ANI) November 3, 2020
ایڈیشنل ایس پی اٹل کلکرنی گوندیا کے مطابق خاتون کی شکایت کے بعد اداکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور جب انہیں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تو وہ پیش نہ ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق وی جے راز کے خلاف ساتھی اداکارہ نے درخواست دائر کی جس میں انہو ں نے مؤقف اختیار کیا کہ مدھیا پردیش میں فلم ’شیرنی‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکار نے چھیڑ چھاڑ کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وی جے راز پچاس سے زائد بالی وڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے ’ویلکم دہلی بیلی، دید عشقیہ، ممبئی ایکسپریس، بمبئی ٹو گوا اور مون سون ویڈنگ جیسی نامور فلموں میں کام کیا۔
وجے راز نے 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ کیا دلی کیا لاہور ‘‘ کے ساتھ ہدایتکاری کی شروعات کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق وہ سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں بھی دکھائیں گے ، جس میں عالیہ بھٹ ٹائٹل رول میں شامل ہے۔